مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے آدھار بل کو منی بل کے طور پر پیش کئے جانے کی مخالفت کی ہے لیکن اس نے یہ بھی کہا کہ وہ راجیہ سبھا میں اسے بغیر بحث کے منظور کرائے جانے کے حق میں نہیں ہے۔
سی پی ایم کے جنرل سکریٹری اور
راجیہ سبھا میں پارٹی کے لیڈر سیتارام یچوری نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ ان کی پارٹی اسے منی بل کے طور پر پیش کئے جانے کی مخالفت کرتی ہے لیکن راجیہ سبھا میں اس بل پر بحث کرائے جانے کے حق میں ہے۔
کل پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے پہلے مرحلے کا آخری دن ہے